سندھ پولیس کی کارروائیاں ،42ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

سندھ پولیس کی کارروائیاں ،42ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں،پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے14مفرور اور21 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر42ملزمان کو گرفتار کرکے02 کلاشنکو ف،01 ر پیٹر02ڈی بی بی ایل01 پستول کاراورمو ٹرسا ئیکل برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق:کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاں کر کے 10مفرور02اشتہاریوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتا رکر لیا۔ شہیدبے نظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکے05ملز ما ن کو گرفتار کر لیا۔سکھر پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی میں02ملزمان کو گرفتارکرکے02 کلاشنکو ف،01 ر پیٹر02ڈی بی بی ایل01 پستول او رکارمو ٹرسا ئیکل بر�آمدکر کے12اشتہاری ملز ما ن کو گرفتار کر لیا۔ لا ڑکانہ پولیس نے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں میں04 مفروراور07اشتہاری ملزمان کو گرفتا رکر لیا۔ترجمان سندھ پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ٓٓآئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوں میں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے ۔مز یدبراں انہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر04میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...