یو بی ایل اور فیڈرل ریزر و بینک نیویارک میں معاہدہ

یو بی ایل اور فیڈرل ریزر و بینک نیویارک میں معاہدہ

کراچی (پ ر)یونائیٹڈبینک لمیٹڈ(UBL) اور اس کی نیویارک کی شاخ نے نیو یارک کے فیڈرل ریزرو بینک (FRBNY) کے ساتھ 02 جولائی 2018ء کو ایک نیا تحریری معاہدہ (WA 2018) کیا ہے۔ اس سے پہلے ہونے والا معاہدہ جو 28 اکتوبر 2013 ء (WA 2013) کونافذ العمل ہوا تھااور اب ختم ہوچکا ہے، وہ بنیادی طور پر UBL کی نیو یارک کی شاخ سے انٹر نیشنل ترسیلی سروسز سے متعلق تھا، جس پر کوئی سول پنالٹی نہیں لگائی گئی۔WA 2018 میں یو بی ایل سے درکار ہے کہ وہ اپنی بینک سیکریسی ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ کمپلائنس کے علاوہ صارفین کی سنجیدہ اور مشکوک سرگرمی کی نگرانی نیز یہ کہ رپورٹنگ کے پروگراموں کو مضبوط کرنے کے اقدامات کرے۔ جیسا کہ WA 2018 میں بیان کیا گیا ہے، یہ FRBNY ، UBL اور نیویارک کی شاخ کامشترکہ مقصد ہے کہ نیویارک شاخ تمام قابل اطلاق وفاقی اور ریاستی قوانین، قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے کام سر انجام دے ۔مزید برآں، UBL مکمل طور پر FRBNY کے ساتھ مل کر WA 2018 کا کامیاب نفاذ کرنے کے لئے روبہ عمل اور پُر عزم ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر