سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،68 گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،68 گرفتار

پشاور (کرا ئم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور دوسرے اہم کارروائیوں کے دوران 68 جرائم پیشہ افرا د کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے الیکشن کے تناظر میں شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کارروئیاں کرنے کی ہدایت کی۔ پشاور پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں تمام ڈویژنل ایس پیز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ سربند اور تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرنے کے ساتھ ساتھ دیگرکارروائیوں کے دوران قتل ،اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب3 اشتہاری ملزمان خان حید ر ولد غلام حیدر سکنہ ادیزئی،ایاز ولد صحبت سکنہ متنی اور اکرم سکنہ بھانہ ماڑی سمیت68 دیگر جرائم پیشہ ومشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 19عدد پستول،2 عدد کلاشنکوف،4 بندوق، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس ،6 کلو گرام چرس ،25 گرام آئس اور3 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کرکے حوالات منتقل کر دیا ۔اسی طرح سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر چیکنگ کے دوران 14 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے علاوہ سی آر وی ایس کے ذریعے 210 مشتبہ افراد جبکہ وی وی ایس کے ذریعے 200 مشکوک گاڑیاں بھی چیک کیں گئیں۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے الیکشن کے پر امن انعقاد کی خاطر تما م ڈویژنل ایس پیز کوشہر بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن اور شرپسند عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...