ایم ایم اے وفد کی عبدالرزاق سکندرکو جلسے میں شرکت کی دعوت

ایم ایم اے وفد کی عبدالرزاق سکندرکو جلسے میں شرکت کی دعوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنماء اور این اے 242پر نامزد امیدوار اسداللہ بھٹونے وفد کے ہمراہ مہتمم بنوری ٹاؤن ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور عالمی تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا اعجازمصطفی سے الگ الگ ملاقات کر کے ان کو 15 جولائی کو کراچی میں مجلس عمل کے تحت ہونے والے جلسہ کی دعوت اور 25 جولائی کو عام انتخابات میں ایم ایم اے کے نمائندوں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی جنہوں نے بھرپور حمایت اور دینی اتحاد مجلس عمل کے نمائندوں کی کامیابی کی دعا کی۔ وفد میں جمعیت اتحاد العلماء کراطی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید، سید نظام الدین شاہ، خیر محمد تنیوشامل تھے۔اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ستر سالوں سے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کی اکثریت نے نہ صرف قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پسے پشت رکھا ہے بلکہ ذاتی مفادات کے لئے اسلامی تشخص مجروح،ملکی عزت و وقارکو بھی داؤ پر لگادیا ہے۔اس لئے اسلامی و خوشحال پاکستان اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے 25 جولائی کو مخلص و دیانتدار قیادت کی کامیابی ناگزیر ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر