عام انتخابات میں پی ایس پی کامیاب ہوگی ،توقیر احمد

عام انتخابات میں پی ایس پی کامیاب ہوگی ،توقیر احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کی ہدایت پر لیبر فیڈریشن کا سوسائٹی میں زمیداران کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت صدر لیبر فیڈریشن توقیر احمد نے کی، اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پاک سر زمین پارٹی لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمد نے کہا کہ25 جو لائی کو پی ایس پی محنت کشوں کے ووٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں محنت کش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور پی ایس پی کے منشور میں مزدوروں کو ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ، تعلیم، صحت، روزگار سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے میں واضح مؤقف ہے انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ اپنے سیاسی شعور کامظاہرہ کریں تاکہ پی ایس پی کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر آ کراپنی آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دیں ۔ اس مو قع پر سابقہ ایم پی اے ارتضی فاروقی نے بھی خطاب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر