ا یٹین کا پی جی ایف سیریز سیزن IX میں متاثر کن آغاز
کراچی (پ ر)پاکستان اور عالمی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں قدم جمانے کے بعد ا یٹین (Eighteen) نے پی جی ایف سیریز 2018 کے نویں سیزن میں شرکت کے ذریعہ اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب ایٹین کی ٹیم پی جی ایف سیریز میں شرکت کررہی ہے جس کا آغاز اس نے نہایت عمدہ گی سے کیاہے۔ پی جی ایف سیریز 2018 کے نویں سیزن میں میں شرکت ا یٹین کے متعددسی ایس آر اقدامات میں سے ایک ہے۔ اس اقدام کا مقصد فٹبال کے میدان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوانوں کے پرجوش اور ولولہ انگیز ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں،فٹبال کرکٹ کے بعد سب سے پسند یدہ کھیل ہے۔اس سی ایس آر سرگرمی کا مقصد اس کھیل سے بے مثال لگن رکھنے والے ذہین نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر صنعتوں اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے تاکہ وہ بھی سامنے آئیں اور ملک میں موجود توانائی سے بھرپور نوجوان ٹیلنٹ دریافت کریں اور اس کے فروغ میں ممکن حد تک بہترین انداز میں حصہ لیں۔پی جی ایف سیریز پاکستان کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں پورے ملک سے فٹبال کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اور اس پروقار ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے سر توڑ کوششیں کرتی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں ہر میچ پندرہ منٹ کا ہوتا ہے اور کھیل کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جا تا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں ا یٹین کی ٹیم کو چترال یونائٹیڈ، مانچسٹر فٹبال کلب اور کاظم آباد یونائٹیڈ کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ا یٹین کی ٹیم نے اپنا پہلا چترال یونائٹیڈ کے خلاف کھیلا جو ڈرا ہو گیا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔بعد ازاں ، اگلے تین میچوں میں شاندار کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں فیلکن ایف سی کو 2-0سے ہرا کر پی جی ایف سیریز 2018کے فائنل میں پہنچ گئی ۔
Ba