حلال میک اپ برانڈ مسرت مصباح کی امریکا میں پذیرائی

حلال میک اپ برانڈ مسرت مصباح کی امریکا میں پذیرائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے پہلے مصدقہ حلال میک برانڈ مسرت مصباح میک کو امریکا میں ایسو سی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکاکے کنونشن میں متعارف کرادیا گیا، جس میں حلال میک اپ برانڈ کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی، یاد رہے کہ چارروزہ کنونشن کا انعقاد امریکی ریاست ڈیلاس میں کیا گیا۔امریکا میں مسرت مصباح میک کی تعارفی تقریب کا انعقاد یسو سی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکاکے تحت کیا گیا، جس میں مسرت مصباح میک اپ برانڈ کی روح روں مسرت مصباح نے شرکت کی، یاد رہے کہ مسرت مصباح اور ان کی ٹیم کی کنونشن میں شرکت کو امریکا میں موجود ان کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی، اس موقع پر کنونشن کے شرکا کو مسرت مصباح میک ہرقسم کی اسکن کے لیے کس طرح موضوں ہے، اور اس میں کیا لوازمات استعمال کیے گئے ہیں حفصہ حسیب کی جانب سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر مسرت مصباح سلک فاونڈیشن شرکا کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ، جب اس کی میٹ فنش کے اعلیٰ معیار اور کس طرح یہ اسکن کی ٹون اور اس میں آئل اور نمی کو کنٹرول کرتا ہے سے متعلق بتایا گیا، اس موقع پر جنوبی ایشیا سے امریکا تک کی تمام ہی خواتین نے سلک فاونڈیشن کے ٹیکسچر اور اس کی کوریج کو خوب سراہا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر