پور ے مہمند قبائل میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھا دیاگیا ہے : سینیٹر ملک ہلال رحمان

پور ے مہمند قبائل میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھا دیاگیا ہے : سینیٹر ملک ہلال ...

مہمند(نمائندہ پاکستان) تحصیل صافی کے علاقوں مامد گٹ اور قندھاروں میں دوبڑے نئے ہسپتالوں کی منظوری دی ہے، مامد گٹ ہسپتال کا افتتاح ہوچکاہے، ڈی جی نادرا نے نادرا سوئفٹ سنڑ کے بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے، پانی کی سطح بہتر بنانے کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی تعاون سے چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیم تعمیر کیا جارہاہے،فاٹا میں چیک پوسٹوں پر اشیاخوردونوش پر لیاجانے والے ٹیکس کو ختم کردیا ہے سینٹ میں اس بر کئی مرتبہ تفصیلی بحث کی گئی ہے بات ریکارڈ پر موجود ہے، 66KVمامدگٹ گریڈاسٹیشن کو 132KVکیلئے پی سی ون میں شامل کرلیا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سمندرپارکستانی کمیٹٰی وسنیٹر ملک ہلال رحمن نے آج راولپنڈی پیرودھائی فوجی کالونی میں مقیم صافی قوم سے تعلق رکھنے والے مختلف اقوام سے خطاب کے دوران کیا، ہم اپنے کارناموں کی نمود ونمائش نہیں کرتیضلع مہمند میں کوئی بھی ایسا علاقہ نہیں جہا ں کروڑوں روپے کی منصوبے مکمل نہ کئے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ضلع مہمند کے عوام کو درپیش تمام بنیادی مسائل کا بخوبی علم ہے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرلی ہے۔ انہوں نے کہا اس مقصد کیلئے ابتدائی مرحلے میں مامد گٹ میں علاج معالجے کیلئے ایک بڑے ہسپتال کی منظوری دیکر اس کا رسمی افتتاح ہوچکاہے اور بہت جلد اس میں اعلیٰ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف کو بھی جلد تعینات کیا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام صحت کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں جبکہ اس کے علاوہ قنداروں میں بھی ایک ہسپتال کے قیام کی منطوری دی ہے اس پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل صافی لکڑومیں دوبارہ نادرا سوئفٹ سنٹر کی بحالی کیلئے ڈی جی نادرا سے بات کی ہے جہاں پر بہت جلد دوبارہ نادرا سوئفٹ سنٹر بحال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل صآفی میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی تعاون سے چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے ایک بڑا ڈیم بنا یا جارہا ہے جس سے بہت حدتک پانی کی سطح بہتر ہونے میں بڑی حدتک مدد ملے گی۔تحصیل صافی کے علاقوں مامد گٹ اور قندھاروں میں دوبڑے نئے ہسپتالوں کی منظوری دی ہے، مامد گٹ ہسپتال کا افتتاح ہوچکاہے، ڈی جی نادرا نے نادرا سوئفٹ سنڑ کے بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے، پانی کی سطح بہتر بنانے کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی تعاون سے چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیم تعمیر کیا جارہاہے،فاٹا میں چیک پوسٹوں پر اشیاخوردونوش پر لیاجانے والے ٹیکس کو ختم کردیا ہے سینٹ میں اس بر کئی مرتبہ تفصیلی بحث کی گئی ہے بات ریکارڈ پر موجود ہے، 66KVمامدگٹ گریڈاسٹیشن کو 132KVکیلئے پی سی ون میں شامل کرلیا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سمندرپارکستانی کمیٹٰی وسنیٹر ملک ہلال رحمن نے آج راولپنڈی پیرودھائی فوجی کالونی میں مقیم صافی قوم سے تعلق رکھنے والے مختلف اقوام سے خطاب کے دوران کیا، ہم اپنے کارناموں کی نمود ونمائش نہیں کرتیضلع مہمند میں کوئی بھی ایسا علاقہ نہیں جہا ں کروڑوں روپے کی منصوبے مکمل نہ کئے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ضلع مہمند کے عوام کو درپیش تمام بنیادی مسائل کا بخوبی علم ہے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرلی ہے۔ انہوں نے کہا اس مقصد کیلئے ابتدائی مرحلے میں مامد گٹ میں علاج معالجے کیلئے ایک بڑے ہسپتال کی منظوری دیکر اس کا رسمی افتتاح ہوچکاہے اور بہت جلد اس میں اعلیٰ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف کو بھی جلد تعینات کیا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام صحت کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں جبکہ اس کے علاوہ قنداروں میں بھی ایک ہسپتال کے قیام کی منطوری دی ہے اس پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل صافی لکڑومیں دوبارہ نادرا سوئفٹ سنٹر کی بحالی کیلئے ڈی جی نادرا سے بات کی ہے جہاں پر بہت جلد دوبارہ نادرا سوئفٹ سنٹر بحال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل صآفی میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی تعاون سے چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے ایک بڑا ڈیم بنا یا جارہا ہے جس سے بہت حدتک پانی کی سطح بہتر ہونے میں بڑی حدتک مدد ملے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...