ریسکیو 1122 کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں شہداء یکہ توت کیلئے قرآن خوانی

ریسکیو 1122 کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں شہداء یکہ توت کیلئے قرآن خوانی

پشاور(سٹی رپورٹر)ریسکیو 1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں یکہ توت بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں یکہ توت خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ اس دلخراش سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر خطیراحمد نے کہا کہ ریسکیو1122کے تمام افسران و اہلکار شہداء کے ورثاء کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں اورانکے ساتھ دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں ، ریسکیو 1122 نے قیام سے اب تک 500 مختلف نوعیت کے بم دھماکوں میں بین الاقوامی معیار کی خدمات فراہم کیں جن میں ہزاروں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو1122 کے اہلکار کسی بھی قسم کی قدرتی اور ناگہانی ایمرجنسیز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...