سیٹھی ٹاؤن ،سرکاری ٹیوب ویل پر پارٹی عہدیداروں کا قبضہ

سیٹھی ٹاؤن ،سرکاری ٹیوب ویل پر پارٹی عہدیداروں کا قبضہ

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے علاقے سیٹھی ٹاؤن میں واقعہ غنی کالونی میں سرکاری ٹیوب ویل پرپارٹی عہدیداروں کاقبضہ جس کی وجہ سے تین دن سے شہریوں کو پانی دستیاب نہیں ۔جی ٹی روڈ سیٹھی ٹاؤن کے علاقے غنی کالونی میں قائم ڈبلیو ایس ایس پی کے ٹیوب ویل کو مقامی شخص کے حجرے میں بنایا گیا ہے جس پر ان کے رشتہ دار بھی تعینات ہیں تاہم انہوں نے انتخابات کے آتے ہی نیا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اب مقامی مکینوں کو یہ کہا گیا کہ آنیوالے انتخابات میں اس حلقے سے انتخابات میں ووٹ عوامی نیشنل پارٹی کو دینا ہے ابتداء میں علاقہ مکینوں نے اعتراض کیا تو تین دنوں سے ٹیوب ویل مکمل طور پر بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں پانی تک دستیاب نہیں. علاقہ مکینوں کو اب ٹیوب ویل کے مالکان جن کے حجرے میں یہ ٹیوب ویل نصب کیاگیا ہے دھمکایا جارہا ہے کہ اگر ووٹ نیشنل پارٹی کو نہیں دیاتو پھر زیادہ دنوں تک پانی نہیں ملے گاپانی کے ڈر کی وجہ سے اب مقامی لوگ اپنی مرضی سے ووٹ بھی کاسٹ نہیں کرسکیں گے.. علاقہ مکینوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ، ڈبلیو ایس ایس پی اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مسئلہ حل کیا جائے کیونکہ ایک طرف سے یہ الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش بھی ہے دوسری صورت میں وہ جی ٹی روڈ کو بلاک کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...