مردلیکچرز اکنامکس کی 13 آسامیوں پر سلیکشن کو حتمی شکل دے دی گئی

مردلیکچرز اکنامکس کی 13 آسامیوں پر سلیکشن کو حتمی شکل دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے کامرس کالجز ، محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد لیکچرر اکنامکس (بی پی ایس۔ 17)کی 13آسامیوں پر اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس سلسلے میں اپنی سفارشات متعلقہ محکمے کو بھیج دی گئی ہیں۔ اس امر کا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔