ڈیرہ ،نوجوان کی قتل شدہ نعش برآمد

ڈیرہ ،نوجوان کی قتل شدہ نعش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)گھر سے سابق ایم پی اے جاوید اکبر خان مرحوم کی خیرات کیلئے جانے والے نوجوان فیصل نوازکی پنیالہ کے فٹ بال گراؤنڈ سے آتشیں اسلحہ سے قتل شدہ نعش برآمد‘نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں فیصل نواز ولد گل نواز خان سکنہ محلہ شادی خیل پنیالہ گھر سے سابق ایم پی اے جاوید اکبر خان کی خیرات کے لیے گیا لیکن پنیالہ کے فٹ بال گراؤنڈ میں آتشیں اسلحہ سے قتل شدہ نعش ملی ۔ نواب پولیس نے مقتول کے بھائی توتیل احمدخان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کرلیا ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ان کی کسی سے کوئی عداوت نہیں ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر