مردان ،پولٹری فارم ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے نرخنامہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان ،پولٹری فارم ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے نرخنامہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان( بیوروپورٹ )پو لٹری فارم ایسوسی ایشن ضلع مردان نے انتظامیہ کی جا نب سے مقررکردہ نرخ نامہ مسترد کر تے ہو ئے فیصلے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کیا اور پر یس کلب کے سامنے روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر کے احتجاج مظاہرہ کیا۔مظاہر ین نے ضلع بھر میں تین روزتک دوکانیں بند کر کے احتجا ج اور ہڑتال کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق پو لٹر ی فارم ایسوسی ایشن کی کال پر شہر میں بیشتر پو لٹری فارم سے وابستہ تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کیا اور شمسی روڈ پر مردان پریس کے سامنے احتجا جی مظاہر ہ کیا۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر صابر علی، نائب صدر غفار علی، جنرل سیکرٹری عدنان ودیگر نے مظاہر ین سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ان کے لئے ایک سو پچاس روپے فی کلو ریٹ مقرر کیا ہے جو انہیں کسی صورت منظور نہیں۔انہوں نے کہا کہ پو لٹری نرخ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں مقرر ہوتاہے جبکہ پنجاب سے مرغی لا نے پر یہاں تک گاڑی کر ایہ اور دیگر خر چہ 30 روپے فی کلو اضا فی پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٓاج کل پنجاب کی مارکیٹ میں بھی ایک سو پچاس روپے فی کلو ان کو نہیں ملتا تو وہ کس طر ح اس ریٹ پر فر خت کر ئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی مارکیٹ ریٹ پر ان کے لئے 30 روپے کرائے کی مد میں مقر ر کر کے پر ائس کمیٹی میں پو لٹری تنظیم کو نما ئندگی دی جا ئے جبکہ ٹی ایم اے کے بجا ئے پر ائس کمیٹی سے پو لٹری فارم نر خ نا مہ جاری کیاجا ئے ۔انہوں نے انتظا میہ کی جا نب سے مقرر کر دہ ریٹ کے فیصلے کے خلاف تین روز تک شٹرڈاؤن ہڑ تا ل کا اعلا ن کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر