تعلیم قوموں کی ترقی میں کلیدی کردار کی حامل ہے : سکندر حیات شیر پاؤ

تعلیم قوموں کی ترقی میں کلیدی کردار کی حامل ہے : سکندر حیات شیر پاؤ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چےئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ تعلیم قوموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔خیبر پختونخوا میں بنیاد ی تعلیم کا فروغ بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے صوبے میں تعلیم کی شرخ کم ہے ۔ قومی وطن پارٹی کے منشور میں تعلیم کو بنیادی ترجیح دی گئی ہے ۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ سابق سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چےئرمین سکندر حیات خان شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے آغاز کے ساتھ ہی قومی وطن پارٹی نے اپنے منشور کا اعلان کر دیا ہے جس میں سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی گئی ہے کیونکہ تعلیم قوموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر تی ہے۔قومی وطن پارٹی نے اپنے منشور میں جی ڈی پی کا چار فیصد حصہ تعلیم کے لئے مختص کیا ہے جس سے صوبے میں تعلیم عام کرنے کے لئے آگاہی پروگرام کے انعقاد سمیت ہر ضلع میں قابل رسائی علاقوں میں نئے پرائمری ،مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول بنانے سمیت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے یونیوسٹی کا قیام شامل ہیں ۔اس حوالے سے سکندر شیرپاؤ کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس صوبے میں تعلیم کی شرخ کم ہے زیادہ تر سکول ایسے علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں جہاں پر بچوں کی رسائی مشکل ہے جبکہ بعض جگہوں پر لڑکیوں کے لئے مڈل سکول موجود نہیں جس کی وجہ سے ان کی تعلیم ادھوری ر ہ جاتی ہے۔