شہید ہارون بشیر بلور کی رسم قل ادا کر دی گئی

شہید ہارون بشیر بلور کی رسم قل ادا کر دی گئی

پشاور (سٹی رپورٹر )عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور کی رسم قل بلور ہاؤس میں ادا کر دی گئی ، اس موقع پر ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا اور ہارون بلور سمیت سانحہ یکہ توت میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان ، جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین ، امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل ولی خان سمیت مرکزی و صوبائی قائدین اور پارٹی عہدیدار و کارکن بڑی تعداد میں اس موقع پر موجود تھے۔ ختم القرآن کے بعد تمام شہداء کے بلندی درجات ان کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی ، ملکی سلامتی اور خطے میں امن کے قیام کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا عہد کیا گیا کہ امن کے قیام کیلئے دی جانے والی قربانیوں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر