سخاکوٹ ، شہید ہارون بلو ر اور دیگر شہدا ء کا مقدمہ ریاست کیخلاف درج کیا جائے : انعام اللہ خان

سخاکوٹ ، شہید ہارون بلو ر اور دیگر شہدا ء کا مقدمہ ریاست کیخلاف درج کیا جائے : ...

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) شہیدہارون بلوراوردیگرکامقدمہ ریاست کیخلاف درج کیاجائے ،اب وقت آگیاہے کہ پشتون قوم اپنے دشمن کاتعین کرلیں ،ایک سازش کے تحت پشتون رہنماؤں کو نشانہ بنایاجارہاہے ،عوامی خدمت اورجذبہ حب الوطنی کے پیکربلورخاندان کی مالی وجانی قربانیاں کسی سے ڈھکی چپی نہیں ،کبھی ظالم اورجابرکے آگے سرنہیں جھکایا،شہادتیں قبول کی لیکن اپنے موقف سے ایک انچ پیچے نہیں ہٹے یہی اصل حق نمائندگی ہے جوہرحالت میں ملک وملت کی بقاء اوراپنے مظلوم پشتونوں کے جائزحقوق پر قابض مافیاکے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بجائے شہادتوں جیسے لازوال قربانیوں کوترجیح کی روایت برقراررکھے ہوئے ہیں ،انشاء اللہ 25جولائی کو اے این پی کے کارکن اورعوام سرخ شعلے بن کر مخالفین اورپشتون دشمن قوتوں کو شکست پاش کردیں گے ،ہارون بلورایک قابل ،محنتی اورملنسارشخصیت کے حامل تھے ،ان خیالات کااظہارحلقہ این اے 8ملاکنڈسے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزدامیدوارانعام اللہ خان ،حلقہ پی کے 19ملاکنڈ کے امیدوارشفیع اللہ خان ،صدراے این پی تحصیل درگئی وسابقہ ناظم ورتیرمسافرخان ،پشتوکے مایہ نازشاعرفضل سبحان عابدؔ ،ممتازقانون دان بشیراللہ خان ایڈوکیٹ،سابق ناظم ہیروشاہ فضل احمدایڈوکیٹ،شادمحمدخان ،انجنئیربحرکرم خان ،شیرزمان خان پختونیار،حاجی محمدحسن کاکا،امیررزاق ساحل ؔ اوردیگرنے درگئی میں سانحہ یکہ توت پشاورمیں شہیدہونیوالے اے این پی کے رہنماشہیدہارون بلوراوردیگر شہدا کے افسوس ناک واقعے کے سلسلے میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔تعزیتی ریفرنس میں سانحہ پشاورمیں دیگر شہداسمیت شہیدہارون بلورکی درجات عالیہ ،پسماندگان کو صبراورسانحے میں زخمیوں کے جلد صحت یابی کی اجتماعی دعائیں مانگی گئی ،مقررین نے کہاکہ ایک مرتبہ پھرپشتون رہنماؤں کو نشانہ بنایاجارہاہے اگر ان حالات کاسدباب نہیں کیاگیاتو نتائج خطرناک ثابت ہونگے ،آج تمام پشتون بیلٹ میں کسی کی مال وجان وآبرومحفوظ نہیں ،سانحہ یکہ توت کے شہداء نے جنگ احد کے شہداکی یادتازہ کی ،انہوں نے کہاکہ شہیدہارون بلورکے لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے شہادتوں کے مقام تو حاصل کرلیے لیکن کبھی اصولوں پر سودابازیاں نہیں کی ہمیشہ چٹانوں کی طرح ثابت قدم رہے ،مقررین نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں اوررہنماؤں کو کس جرم کی سزادی جارہی ہے ۔پارٹی کے مرکزی رہنمااٹل فیصلہ کرکے پشتون قوم کے دشمن کاتعین کریں تاکہ دودھ کادودھ اور پانی کاپانی ہوجائے ،انہوں نے شہیدہارون بلورکے لخت جگردانیال بلور،حاجی غلام احمدبلوراوردیگر خاندان کے افراد کے بلندحوصلوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلورخاندان نے کٹھن حالات میں بھی صبرکے دامن کو نہیں چھوڑااورپارٹی ورکروں کو ہرقسم کے اشتعال انگیزی سے روکے رکھایہی ہمارے رہبرتحریک خان عبدالغفارخان باباکافلسفہ حیات ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب تک عوامی نیشنل پارٹی نے جتنی جانی قربانیاں دی ہیں وہ ضروررنگ لائے گی،پارٹی ورکراپنے رہنماؤں کے فیصلے کاانتظارکریں اوراس وقت تک کوئی بھی قدم نہ اٹھائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...