ماڈل پولیس سٹیشن عمارتوں کی نہیں سوچ اور رویہ کی تبدیلی کا نام ہے : دی پی او صوابی

ماڈل پولیس سٹیشن عمارتوں کی نہیں سوچ اور رویہ کی تبدیلی کا نام ہے : دی پی او ...

صوابی( بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ ماڈل پولیس سٹیشن عمارتوں کی نہیں بلکہ پولیس کی سوچ، رویئے اور ترجیحات کی تبدیلی کا نام ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ماڈل پولیس اسٹیشن یار حسین اور گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کی الگ الگ افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر قریش خان انٹرنیشنل پولیسنگ سپیشلسٹ یو این ڈی پی پاکستان رانا قیصر اشتیاق اسسٹنٹ ڈائریکٹریو این ڈی پی پاکستان ،ایس پی انوسٹی گیشن صوابی محمد آیاز ملک ،ڈی ایس پی سرکل لاہور اقبال خان ،ڈی ایس پی سرکل ٹوپی کوثر خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حاجی سیف علی اور تھانہ جات ایس ایچ او ز جواد خان،شفیق احمد موجود تھے۔ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ آجکل کے جدید دور میں ماڈل پولیس سٹیشنوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں عام آدمی کی عزت نفس بحال کرکے انہیں تھانہ کی سطح پر بہتر ماحول فراہم کرنا ہے،ماڈل پولیس سٹیشن کے عملے کی رویئے اور سوچ کے حوالے سے جوانوں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے اور شکایت کنندہ ان کی بہتر تربیت کا اثر ضرورمحسوس کرے گا۔س موقع پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے موجودہ شرکاء کو وویمن کمپلینٹ ڈیسک ،انٹاروگیشن روم اور پولیس کمیونٹی ہال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کانصب العین ہے۔ تمام پولیس آفسران اور اہلکاران کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ عوام کی حفاظت اور جائزقانونی امداد اُن کا حق ہے اور عوام کا یہ حق ہرحال میں صوابی پولیس نے اداکرنا ہے ، ڈی پی او صوابی نے ماڈل پولیس سٹیشن کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔اور پولیس سٹیشن کے تعمیراتی کام اور اِس میں موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔اور آئندہ بھی پولیس جوانوں کوسہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجائیگا۔

Back to

مزید : پشاورصفحہ آخر