ڈیرہ ،علاقہ ترھیلی آباد میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

ڈیرہ ،علاقہ ترھیلی آباد میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)علاقہ ترھیلی آبادمیں نامعلوم چورگھر سے 2لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اورلاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کے علاقہ ترھیلی آباد میں نامعلوم چورغلام عباس ترھیلی ولد ملک سونا کے گھر سے 2لاکھ95ہزار روپے نقد، سونے کے زیوارت 7تولے چوری کرکے لے گئے۔ گومل یونیورسٹی پولیس نے غلام عباس کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ نامعلوم چوروں کے خلاف 457/380PPCکے تحت درج کرلیاہے۔