پی ٹی آئی کو عوامی مسائل کے حل کا ادارک ہے ،مشران واڑہ

پی ٹی آئی کو عوامی مسائل کے حل کا ادارک ہے ،مشران واڑہ

مٹہ (نمائندہ پاکستان)ہم نے پچھلے مرتبہ بھی اپنا ووٹ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں استعمال کیا تھا اور اس مرتبہ بھی اپنا ووٹ PTI کے امیدواروں کے حق میں استعمال کریں گے۔مشران واڑہ میر خیل خریڑئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مٹہ کے نواحی گاوں خریڑی میں یہاں کے مقامی عزت دار قوم واڑہ میرخیل کے مشران نے ایک اجلاس منعقد کی جس میں اس قوم کے اافراد نے اپنے مشران سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر ضلع سوات احمد خان عرف خکلے خان جوکہ سابقہ وزیر برائے آبپاشی و کھیل و ثقافت محمود خان کے بڑے بھائی بھی ہے تھے۔اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے قوم واڑہ میر خیل کے مشران کا کہناتھا کہ جب سے پاکستان بنا ہے تب سے آج تک ہم نے ایسا مضبوط قیادت اور ایماندار قیادت نہیں دیکھا جیسا کے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اس ملک پر پچھلے 70 سالوں کا گند ہے اور 70 سال کا گند 5سالوں میں اور صرف صوبائی قیادت کی سرپرستی میں صاف نہیں ہوسکتا ۔پورے ملک سے اس گند کو صاف کرنے کیلئے ،ملک سے کرپشن کا ناسور دور کرنے کیلئے اور پچھلے70سالوں سے اس ملک پر مسلط چور اور لوٹیروں سے احتساب کرنے کیلئے مرکزی قیادت کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے یہ ہم سب کا اور پورے ملک کے غریب عوام کا فرض بنتا ہے کہ ہم اس صوبے کے ساتھ ساتھ مرکز میں بھی پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں دے تو ہمیں پورا پورا یقین ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اس ملک میں پوری تبدیلی آسکتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...