پاکستان کی 60فیصد آبادی کی عمریں 30سال سے کم ہے : وائس چانسلر صوابی

پاکستان کی 60فیصد آبادی کی عمریں 30سال سے کم ہے : وائس چانسلر صوابی

صوابی( بیورورپورٹ) وومن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر خانزادہ فاطمہ خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ساٹھ فی صد آبادی کی عمریں تیس سال سے کم ہے ۔ ہم نے ان کو اعلیٰ تعلیم دینے کے علاوہ ان کی بہتر تر بیت سے آراستہ کرنے اور جدید ٹیکنا لوجی سے لیس کرنا ہے۔تب ہی وہ کارآمد انسان اورایک اچھے شہری بن سکیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وومن یونیورسٹی صوابی کے زیر اہتمام ''تحقیق کے منطقی بھو لبلییات گشت''کے عنوان سے سہ روزہ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ورکشاپ کی چیف آرگنائزر یونیورسٹی کی شعبہ انگریزی کی لیکچرر گل اندامہ تھی جب کہ پشاور یونیورسٹی کے ڈاکٹر شجاع احمد نے بھی ریسرچ فلاسفی اور لوجیکل ریسرچ پر لیکچر دیا۔ اس موقع پر وی سی خانزادی فاطمہ خٹک نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔#

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...