ڈیرہ ،گھریلو تنازعہ نے دو افراد کی جان لے لی ،ایک زخمی

ڈیرہ ،گھریلو تنازعہ نے دو افراد کی جان لے لی ،ایک زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تحصیل پہاڑپور کے علاقہ روحیلہ میں مستورات کے تنازعہ پر دوگروپوں کی فائرنگ کے واقعے میں دوافراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا‘پہاڑپورپولیس نے زخمی شخص کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکی حدود میں واقع علاقہ روحیلہ میں افسرخان اوراصل دین گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے افسرخان پوندہ سکنہ گل کچھ حال کنڈل میانوالی جاں بحقہوگیا جبکہ اس کاساتھی عجب خان زخمی ہوگیا ۔دوسرے گروپ کی طرف سے اصل دین ولد نامعلوم پوندہ سکنہ روحیلہ چشمہ روڈجاں بحق ہوگیا ۔ایس ایچ او پہاڑپورعمران کنڈی نے کاروائی کرکے زخمی عجب خان کوایک پستول سمیت گرفتارکرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...