بونیر ترقی محاذ کے چاروں امید وار 25 جولائی کو کامیاب ہوں گے : بخت جہان

بونیر ترقی محاذ کے چاروں امید وار 25 جولائی کو کامیاب ہوں گے : بخت جہان

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر ترقی مخاذ کے این اے 9 کے امیدوار کامران خان اور پی کے 20 کے امیدوار سابق سپیکر بخت جہان خان نے یونین کونسل ایلئی کے انتحابی مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے ضلعی جنر ل سیکرٹری شاہ بخت روان خان ایڈوکیٹ کے رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونیر ترقی مخاذ کے چاروں امیدواران 25 جولائی کو کامیاب ہوں گے ۔جو امیدوار ہمارے مقابلے میں میدان میں ہے ۔انکی کارکردگی سے سب واقف ہے ،جنہوں نے اپنے اپنے دور اقتدار میں بونیر کے عوام کو محرومیوں سے کچھ نہیں دیا ۔اور منتحب ہونے کے بعد پلٹ کر بونیر کو دیکھا تک نہیں ۔جبکہ ایک امیدوار تو ہر الیکشن میں پارٹی بدلتاہے ۔اب وہ نئے پارٹی کے ساتھ میدان میں اتراہے ۔مگر وہ جہان بھی جاتاہے ۔عوام اس کو کھری کھری سناتاہے ۔مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کی اتحاد بونیر کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ۔جنہوں نے بونیر کی ترقی میں اہم کردار اداکیاہے ۔بونیر ضلع میں بڑے بڑے میگا پراجیکٹ جماعت اسلامی کے دور کے نشانے ہے ۔اگر بونیر سے جماعت اسلامی دور کے کئے گئے ترقی منصوبے اٹھائی جائے تو یہ والی سوات کے دور کا بونیر رہ جائے گا۔ورکرز کنونشن سے جماعت اسلامی کے حاجی شیر خان ۔بخت بھادر خان ۔شاہ دوران خان ،مولانا رحمت اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کئے ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے اہم شحصیات شریف الرحمان اور اکرام للہ نے اپنے ساٹھ ساتھیوں اور خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔این اے 9 کے امیدوار کامران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کا اتحاد کارکنوں نے کیاہے ۔اصل تبدیلی ہم لائے گے ،گذشتہ پانچ سالہ دور صوبہ خیبر پختون خواہ میں ایک تاریک دورتھا ۔جس میں پورے صوبہ میں کوئی میگا پراجیکٹ مکمل نہ ہوسکا ۔اگر بونیر کے عوام نے بونیر ترقی مخاذ کے امیدواروں کو کامیاب کرایا تو انشاء اللہ مرکزی اور صوبائی محکموں سے فنڈز حاصل کرکے یہاں کے عوام کے لئے اہم منصوبے شروع کریں گے ۔رہنماؤں نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے ولاوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر