2018 ء انیخابات ، حساس پولنگ سٹیشنوں کی سکیورٹی میقں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی : ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

2018 ء انیخابات ، حساس پولنگ سٹیشنوں کی سکیورٹی میقں کوئی کسر نہیں چھوڑی ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن 2018ء میں حساس اور غیر حساس پولنگ سٹیشنوں کی سکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اپنے دفتر میں جنرل الیکشن 2018ء کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ تعلیم، ٹی ایم اے، واپڈا، پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس اور غیر حساس پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور انہیں فعال رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی بلا تعطل روانی اور ریکارڈنگ کے عمل کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ آئے اور پولنگ سٹیشن اور اطراف میں تمام افراد کی حرکات و سکنات پر نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور بجلی کی معطلی یا بریک ڈاؤن جیسی صورتحال کیلئے سولر پینل اور بیٹریز کا بندو بست کیا جائے۔ تاکہ کسی بھی دشواری کے باعث میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔انہوں نے ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ پولنگ سٹیشنوں پر صفائی ستھرائی اور پینے کیلئے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ سکیورٹی کی فراہمی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں تاکہ الیکشن کا عمل شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...