میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچے مبارکباد کے مستحق ہیں، عبدالشکور

میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچے مبارکباد کے مستحق ہیں، ...

لاہور( پ ر ) رواں سال بھی صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف بورڈز سے میٹرک کے امتحانات میں الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ یتیم بچوں کے سالانہ نتائج شاندار رہے۔پشاور، ایبٹ آباد، سوات، مردان اور سوات بورڈز سے 14 بچوں نے اے پلس جبکہ 20 نے اے گریڈکے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کیا۔ اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام بچے،الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کی پوری ٹیم اوران بچوں کے لواحقین دلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔یہ یتیم اور بے سہارا بچے دوسرے بچوں سے کسی طور کم نہیں ہیں۔ یہ ہماراآنے والا روشن کل ہیں اور ان کے شاندار امتحانی نتائج اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ہماری تھوڑی سی توجہ کے ساتھ یہ بچے زندگی کے کسی بھی میدان میں اپنا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ زندگی کے اور میدانوں میں بھی یہ بچے اسی طرح اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔

B

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...