پشاور بورڈ ، میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے شیڈول کا اعلان

پشاور بورڈ ، میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے شیڈول کا اعلان

پشاور(سٹی رپورٹر)بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن پشاورنے سال 2018کے میٹرک سپلیمنٹری امتخانات کیلئے شیڈول کااعلان کردیا۔بورڈانتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 29اگست سے شروع ہونگے۔تمام ریگولراورپرائیویٹ طلبہ کیلئے امتخانی داخلہ فیس اورداخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخیں بالترتیب مقررکی گئی ہیں جس کے مطابق ریگولراورپرائیویٹ طلبہ کیلئے نارمل فیس کے ساتھ داخلہ کی آخری 23جون مقررکی گئی ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ ریگولراورپرائیویٹ کیلئے داخلہ کی آخری تاریخ30جون اورڈبل فیس کے ساتھ ریگولراورپرائیویٹ کیلئے آخری تاریخ 3اگست اورٹرپل فیس کے ساتھ ریگولراورپرائیویٹ طلبہ کیلئے داخلہ کی آخری تاریخ 9اگست مقررکی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر