نوشہرہ ، مرکز ی انجمن تاجرون کی 48گھنٹوں کے اندر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنیکی دھمکی
نوشہرہ(بیورورپورٹ) مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے صدر خالد خان آفریدی اور نوشہرہ کلاں کے صدر آصف خان نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندراندر اگر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیاگیا تو نوشہرہ مین جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیں گے جس کی تمام ترذمہ داری محکمہ واپڈا نوشہرہ کینٹ، نوشہرہ کلاں کے ایکسین پر عائد ہوگی ایکسین ، سپرنٹنڈنٹ اور دیگر کرپٹ عملہ لوٹ مار میں مصروف ہیں نوشہرہ کلاں نوشہرہ کینٹ اور دیگر دفتروں میں عرصہ تیس سال سے قبضہ مافیا جو کہ یونین کا سہارا لے رہے ہیں کی فوری طورپر ٹرانسفر کرایا جائے کیونکہ یہ قبضہ مافیا نوشہرہ کلاں ، نوشہرہ کینٹ کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کرپٹ مافیا نے کرپشن کی انتہا کردی ہے جو کہ نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ کے بااثر افراد سے بھاری رقوم لے کر ان کے بقایاجات کو عوام پر ڈال دیتے ہیں جس سے محکمہ واپڈا کی ریکوری سست ہوگئی ہے نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ میں ناروا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاگیا ہے ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے محکمہ واپڈ ا نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ کا عملہ موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف عوام کوبھڑکانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں محکمہ واپڈا کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو کا فارمولہ جس میں 313کرپٹ افسران کو برطرف کیاگیا تھا نگران حکومت بھی اسی فارمولے پر عمل کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں محکمہ واپڈا کے کرپٹ افسران کو جبری ریٹائر اور ان کے کیسز محکمہ احتساب بیورو کو بجھوانے کا مطالبہ محکمہ واپڈا کی فوری طورپر نجکاری بھی کی جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ میں محکمہ واپڈا کی جانب سے غیراعلانیہ ،ناروالوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اگر محکمہ واپڈا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ ختم نہ کی تو نوشہرہ مین جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے جس کی ذمہ داری محکمہ واپڈا حکام پرعائد ہوگی انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے ایکسین ، سپرنٹنڈنٹ اور ایس ڈی او پر عائد ہوگی سپرنٹنڈنٹ ، ایکسین اور دیگر کرپٹ عملہ لوٹ مار میں مصروف ہیں عوا م کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے عوام شدید مشکلات سے دوچار شدید گرمی کی وجہ سے اور کم اولٹیج کی وجہ سے لاکھوں روپے کے بجلی کے آلات جل گئے ہیں اور شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی ناپید ہوگئی ہے انہوں نے کہا نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ میں لوڈشیڈنگ بڑھ جانے سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ کے ایس ڈی او اور سپرنٹنڈنٹ کی ملی بھگت سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا کے اہلکار کھنڈا لگانے والوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور ان کی ایماء پر ہر ماہ پانچ سو اور ایک ہزار فی مکان وصول کرکے ان کو بجلی چوری کے طریقے سکھاتے ہیں۔