سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور شہزادہ ولید بن طلال دوست بن گئے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور شہزادہ ولید بن طلال دوست بن گئے

جدہ( آن لائن ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور کرپشن کے الزام میں گرفتار رہنے والے کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کے درمیان دوستی ہوگئی۔سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کے حکم پر کرپشن کے الزام میں گرفتار کیے گئے کھرپ پتی شہزادے ولید بن طلال اور سعودی ولی عہد کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں اور دونوں شخصیات نے ملاقات بھی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں شہزادوں نے ملاقات کی اور نجی شعبے کے مستقبل اور وژن 2030 کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس حوالے سے ولید بن طلال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ میرے لیے قابل فخر بات ہے کہ میں نے اپنے بھائی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور معاشی معاملات اور نجی شعبے کے مستقبل اور کامیاب وژن 2030 پر بات چیت کی۔

شہزادہ ولید بن طلال

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...