بلاول کے جہاز کو لاہور ائیرپورٹ پر روکنا قابل مذمت ،پیپلز پارٹی

بلاول کے جہاز کو لاہور ائیرپورٹ پر روکنا قابل مذمت ،پیپلز پارٹی

لاہور(آ ئی این پی)بلاول بھٹو کے جہاز کو لاہور ائیرپورٹ سے ٹیک آف کرنے سے روک دیا گیا،ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرکاکہناہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو لاہور سے پشاور جانا تھا۔ اس سے پہلے عمران خان کا جہاز جانے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے لاڈلے کوتو جانے دیا لیکن بلاول بھٹو کو روک لیا۔نگران حکومت اور انتظامیہ کا رویہ لاڈلے کے ساتھ اور پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مختلف ہے۔الیکشن کمیشن ان رکاوٹوں کا نوٹس لے اور سول ایوی ایشن کے حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بلاول بھٹو

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...