ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 جولائی14  ہفتہ۔ صحیح اور مثبت فیصلے کر سکیں گے۔ نجی امور کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ سنجیدہ امور میں خاص توجہ۔ اپنی صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔ رومانوی ماحول میسر آ سکے گا۔ 

برج ثور

 جولائی14   ہفتہ۔ سفر وسیلۂ ظفر ثابت ہو گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہو گا۔ نئے مالی منصوبے بنا سکیں گے، نئے معاہدے عمل میں آئینگے۔ رومانوی ماحل سازگار رہے گا۔ مالی معاہدے طے پائیں گے۔

برج جوزا

 جولائی14  ہفتہ۔ خیالات کی دنیا سے نکل کر حقیقت پسندی اپنائیں۔ ٓپ رفاہی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ ملازمتی امور میں بعض خواہشات کی تکمیل کیلئے کوشاں رہیں گے۔ حالات سازگار ہوں گے۔

برج سرطان

 جولائی14 ہفتہ۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ کوئی اہم پیغام ملے گا۔ سماجی حلقوں میں آپکی شہرت بڑھے گی۔ شریک کار یا اہل خانہ کو اپنے نظریات کے مطابق چلانا مشکل ہو گا۔

برج اسد

 جولائی14    ہفتہ۔ پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے محنت کی ضرورت ہو گی۔ احباب و اقربا سے فائدہ ملے۔ کچھ دیرینہ خواہشات کی تکمیل ہو سکے گی ادبی و سائنسی امور سے غیر معمولی دلچسپی پیدا ہو گی۔

برج سنبلہ

 جولائی14 ہفتہ۔ اندرونِ خانہ لوگوں سے تعاون کریں۔ کسی سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اہم امور پر سنجیدہ گفتگو ہو سکے گی۔ پہلی سوچ ہمیشہ ٹھیک رہیگی۔ اس پر عمل کریں اور دوسروں کی باتوں سے زیادہ مت الجھیں۔

برج میزان

 جولائی14  ہفتہ۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔ مطالعہ کا رجحان ہو گا۔ کوئی ناکامی کامیابی میں بدل کر آپکو اچانک خوشی دیگی۔ ماضی کی غلطیاں دہرانے کی کوشش نہ کریں۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔

برج عقرب

 جولائی14  ہفتہ۔ بعض مسائل کو حل کر سکیں گے۔ کاروباری و کیرئیر سے متعلقہ امور پر خاصی توجہ اور ماہرین سے مشاورت کی ضرورت ہے۔ مسائل کا حل کرنا ضروری ہے۔ بیرونِ ملک سفر کر سکیں گے۔

برج قوس

 جولائی14 ہفتہ۔ ماحول میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ عزیز و اقارب کیساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ شراکتی امور میں نئی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ شریکِ کار کیساتھ مالی امور پر کوئی غلطہ فہمی پیدا ہونیکا خدشہ ہے۔ 

برج جدی

 جولائی14  ہفتہ۔ گھریلو و کاروباری امور میں مصروفیت بڑھے گی۔ تعلیمی سرگرمیوں میں توجہ دیں۔ رومانوی امور توجہ طلب ہوں گے۔ لہٰذا تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں۔ گھریلو امور میں غفلت نہ برتیں۔

برج دلو

 جولائی14  ہفتہ۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ رومانوی ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ گھریلو امور میں مصروف رہیں گے۔ حالات قدرے سازگار ہوں گے۔

برج حوت

 جولائی14  ہفتہ۔ مالی حالت بہتر بنانے میں کوشاں رہیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے حکامِ بالا سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ کام کی رفتار میں تیزی آئے گی۔ گھریلو امور میں احتیاط برتیں۔

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم