نوازشریف ،مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی سہولت حاصل،ملاقات بھی کر سکیں گے

نوازشریف ،مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی سہولت حاصل،ملاقات بھی کر ...
 نوازشریف ،مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی سہولت حاصل،ملاقات بھی کر سکیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، دونوں کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرایک ہی کمپاو¿نڈ میں قیدہیں لیکن تینوں کے کمرے علیحدہ علیحدہ ہوں گے اورملاقات بھی کرسکیں گے۔

تینوں کواخبار،ٹی وی ،روم کولر،بیڈاورگھرکے کھانے کی سہولت میسرہوگی اس کے علاوہ تینوں کے کمروں کےساتھ اٹیچ باتھ بھی ہے،تینوں کے کمروں کے سامنے لان اوربیڈمنٹن کورٹ بھی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز گزشتہ رات ا بوظہبی سے لاہور پہنچے تھے جہاں نیب حکام نے انہیں باقاعدہ گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد