مریم نواز نے ایان علی کی بیرک میں رات گزاری،نواز شریف کس بیرک میں رہے؟اڈیالہ جیل کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

مریم نواز نے ایان علی کی بیرک میں رات گزاری،نواز شریف کس بیرک میں رہے؟اڈیالہ ...
مریم نواز نے ایان علی کی بیرک میں رات گزاری،نواز شریف کس بیرک میں رہے؟اڈیالہ جیل کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتارسابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں گرمی میں ایئر کنڈیشنڈ کے بغیررات گزاری۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی والی بیرک میں رات کاٹی جبکہ مریم نواز کو ایان علی والی بیرک میں رکھا گیا ہے ۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ بیرکس میں صرف پنکھے کی سہولیات میسر ہیں جبکہ سہالہ ریسٹ ہاﺅس میں ایئر کنڈیشنڈ کی سہولت موجود ہے،عدالتی حکم پر ہی دونوں کو سہالہ ریسٹ ہاﺅس منتقل کیا جا سکتا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی