مستونگ اور بنوں دھماکے ملک دشمن عناصر کی سازش ،قوم کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی، وزیراعلیٰ پنجاب

مستونگ اور بنوں دھماکے ملک دشمن عناصر کی سازش ،قوم کسی سازش کو کامیاب نہیں ...
مستونگ اور بنوں دھماکے ملک دشمن عناصر کی سازش ،قوم کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن )نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے مستونگ اور بنوں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ اوربنوں دھماکے ملک دشمن عناصر کی سازش ہے ،دشمن عدم استحکام پیداکرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔

ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ قوم کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ،حکومت اور پاکستان کے عوام غم کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...