نوازشریف اور مریم نواز کو جس بیرک میں رکھا گیاہے اس کے سامنے کیسا منظر ہے ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر ن لیگی بھی خوش ہو جائیں گے

نوازشریف اور مریم نواز کو جس بیرک میں رکھا گیاہے اس کے سامنے کیسا منظر ہے ؟ ...
نوازشریف اور مریم نواز کو جس بیرک میں رکھا گیاہے اس کے سامنے کیسا منظر ہے ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر ن لیگی بھی خوش ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ شب اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاہے جہاں انہیں بی کلا س دی گئی ہے اور ان کی بیرک بھی کیپٹن صفدر کے کمپاﺅنڈ میں ہی ہے اور تینوں ایک دوسرے سے ملاقات بھی کر سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جن بیرکس میں رکھا گیاہے ان کے سامنے کشادہ لان ہے جبکہ اس میں بیڈمنٹن کورٹ بھی ہے ، مریم نواز اور نوازشریف کو آج صبح ناشتے میں انڈہ ، پراٹھا اور چائے پیش کی گئی تاہم نوازشریف نے صرف چائے پر ہی اکتفا کیا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ن لیگی رہنما کا کہناتھا کہ مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کیا جاناتھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور اپنے والد کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل ہی منتقل کیا گیا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی