برطانیہ جاتے ہوئے دوران پرواز ہی خاتون نے اپنے شوہر کی پٹائی کردی ، وجہ کیا بنی اور اب یہ خاتون کہاں ہے؟ حیران کن خبرآگئی

برطانیہ جاتے ہوئے دوران پرواز ہی خاتون نے اپنے شوہر کی پٹائی کردی ، وجہ کیا ...
برطانیہ جاتے ہوئے دوران پرواز ہی خاتون نے اپنے شوہر کی پٹائی کردی ، وجہ کیا بنی اور اب یہ خاتون کہاں ہے؟ حیران کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ویب ڈیسک) دوران پرواز شوہر کی پٹائی کرنے والی بیوی کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 اپریل کو ساٹمو نائٹ نامی خاتون اپنے خاوند اور بچے کے ساتھ پلما ائرپورٹ سے لیورپول برطانیہ اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران خاتون نے منگریا قسم شراب کے تین گلاس پی لیے اور اس کی حالت غیر ہوگئی تاہم شوہر نے اس کی مدد کی اور اسے جہاز میں سوار کرالیا۔ دوران پرواز شراب کی خاتون نے جہاز کے عملے سے شراب مانگی تو عملے نے انکار کردیا۔ خاتون کو شک ہوا کہ اس کے شوہر نے جہاز کے عملے کو اسے شراب دینے سے منع کیا ہے، وہ غصے میں بپھر گئی اور اس نے اپنے بیٹے کے سامنے اپنے شوہر پر گھونسوں کی بارش کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

خاتون کو لیورپول ائرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون کے شوہر نے کہا کہ اسے افسوس ہے کہ معاملہ کورٹ تک پہنچ گیا۔ میری بیوی کی شراب نوشی کے سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے۔ عدالت نے ساٹمو نائٹکو آٹھ ہفتے کے لیے قید اور دو سال کی معطل جیل کی سزا سنائی ہے۔