حرمین شریفین کے جمعہ کے خطبات پر نظر ثانی کی جائے: ڈاکٹر عبداللہ السفیانی

حرمین شریفین کے جمعہ کے خطبات پر نظر ثانی کی جائے: ڈاکٹر عبداللہ السفیانی
حرمین شریفین کے جمعہ کے خطبات پر نظر ثانی کی جائے: ڈاکٹر عبداللہ السفیانی

  

جدہ (محمد اکرم اسد) رکن شوریٰ ڈاکٹر عبداللہ السفیانی نے مطالبہ کیا ہے کہ حرمین شریفین کے جمعہ کے خطبات پر نظر ثانی کی جائے۔ جمعہ کے خطبات کے ذریعے سعودی عرب کی عالمی اسلامی حیثیت منوانے کا اہتمام کیاجائے۔ حرمین شریفین کے خطبات کی زبان سادہ، عام فہم ہو ۔السفیانی نے خطبات کے موضوع پر کتاب بھی تصنیف کی ہے۔ عکاظ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خطبات کے موضوعات کا انتخاب انتہائی توجہ سے کیا جانا ضروری ہے۔ موضوعات ایسے ہوں جو رائے عامہ کی ضرورت کے ہوں اور ہر طقبے کے لوگ انہیں سمجھ سکتے ہوں۔ السفیانی نے کہا کہ حرمین کے بعض آئمہ انفرادی طور پر خطبات کی تیاری میں محنت کررہے ہیں لیکن انفرادی مساعی ناکافی ہے۔ ماہرین سے مشاورت کرکے جمعہ کے خطبات کے موضوع منتخب کئے جائیں اور انکی زبان پر انتہا درجے توجہ دی جائے۔

 

مزید : عرب دنیا