نوازشریف کی اڈیالہ جیل پہنچنے کی خبر بے حد افسوسناک ہے: چوہدری نثار

نوازشریف کی اڈیالہ جیل پہنچنے کی خبر بے حد افسوسناک ہے: چوہدری نثار
نوازشریف کی اڈیالہ جیل پہنچنے کی خبر بے حد افسوسناک ہے: چوہدری نثار

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے اڈیالہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چوہدری نثار نے نواز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچانے کی خبر آئی ہے، مسلم لیگ سے 34 سال کا تعلق ہے، مجھے بے ھد افسوس ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ12 سے 14 افراد نے مسلم لیگ (ن) بنائی تھی تاہم مسلم لیگ (ن) بنانے والے افراد نواز شریف سے الگ ہو گئے لیکن صرف میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا۔انہوں نے کہا کہ اس کے دن سے بچنے کے لیے نواز شریف کو فوج اور عدلیہ سے لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائے، قوم فیصلہ کرے کہ کیا نواز شریف کو غلط مشورہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لیا جہاں سے انہیں اسلام آباد پہنچا یا گیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ۔

6 جولائی کو شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...