اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ انٹرپول کو بھجوا دیئے گئے،وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار طلبی کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ انٹرپول کو بھجوا دیئے گئے،وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار ...
اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ انٹرپول کو بھجوا دیئے گئے،وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار طلبی کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار طلبی کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاق نثار کی سربراہی میں بنچ نے اسحاق ڈار طلبی کیس کی سماعت کی ، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ جاری کرد یئے گئے ہیں،وزارت داخلہ کی منظوری کے بعدسابق وزیر خزانہ کے وارنٹ جاری کئے گئے ۔

وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ کیا گیا ہے؟،اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ابھی منسوخ نہیں کیا گیا،انٹرپول کی جانب سے کارروائی کا انتظار ہے ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاسپورٹ کی تنسیخ کو واپس نہ آنے کا جوازبنایا جا سکتا ہے۔

جسٹس سردار طارق محمودنے استفسار کیا کہ کیا مفرور ملزم کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی کی ہے ؟، اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد