مریم نواز کو چھوٹے طیارے میں اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے سوار کیا گیا تو وہ جہاز کے دروازے میں کھڑی ہو کر ایئرپورٹ حکام سے کیا پوچھتی رہیں؟جان کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

مریم نواز کو چھوٹے طیارے میں اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے سوار کیا گیا تو وہ ...
مریم نواز کو چھوٹے طیارے میں اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے سوار کیا گیا تو وہ جہاز کے دروازے میں کھڑی ہو کر ایئرپورٹ حکام سے کیا پوچھتی رہیں؟جان کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ رات سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاہے تاہم آج ان کے وکلاءاسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے جبکہ مریم نواز اور نوازشریف کو جس وقت اتحاد ایئر لائنز کے طیارے سے حکومت پاکستان کے چارٹرڈ طیارے میں منتقل کیا جارہا تھا تو اس وقت انتہائی دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا ۔
نجی ٹی وی کے صحافی اظہر جاوید جو کہ نوازشریف کے ساتھ لندن سے پاکستان آئے اور اس دوران وہ نوازشریف کا انٹرویو بھی کرتے رہے اور لمحہ با لمحہ رپورٹنگ کرتے رہے تاہم اظہر جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف اور مریم نواز لندن سے جس وقت لاہور کیلئے روانہ ہوئے تو وہ اپنے ساتھ جیل میں استعمال کیلئے سامان بھی ساتھ لے کر آئے تھے اور جب نوازشریف کو اے ایس ایف اہلکاروں نے انہیں اتحاد ایئر لائنز کے طیارے سے اتار کر حکومت پاکستان کے چارٹرڈ طیارے پر سوار کرنے کیلئے جہاز کے ساتھ ہی کھڑی گاڑی پر بیٹھنے کیلئے کہا تو نوازشریف نے چھوٹے طیارے تک پیدل ہی جانے کا فیصلہ کیا ۔
اظہر جاوید کا کہناتھا کہ احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ کیس میں سزا یافتہ دونوں مجرمان کو اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے چھوٹے طیارے میں سوار کیا گیا تو اس موقع پر مریم نواز جہاز کے دروازے میں کھڑی ہو گئیں اور حکام سے اپنے سامان کے بارے میں دریافت کر تی ہیں تاہم کچھ ہی دیر میں ان کا سامان اتحاد ایئر ویز سے اتار کر چارٹرڈ طیارے میں رکھ دیا گیا جس کے تقریبا دس منٹ بعد طیارے نے اسلام آباد کیلئے اڑان بھری جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ حاصل کر نے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ۔

ویڈیو دیکھیں: