مستونگ دھماکہ ، لاشیں رکھنے کیلئے اسپتال میں جگہ کم پڑ گئی

مستونگ دھماکہ ، لاشیں رکھنے کیلئے اسپتال میں جگہ کم پڑ گئی
مستونگ دھماکہ ، لاشیں رکھنے کیلئے اسپتال میں جگہ کم پڑ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (این این آئی)مستونگ دھماکے کے بعد لاشوں کو ہسپتال میں رکھنے کے لئے جگہ کم پڑ گئی ۔ مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں ہونے والے خود کش دھما کے میں شہید افراد کی میتوں کو اسپتال کے مردہ خانے میں رکھنے کے لئے جگہ کم پڑ گئی، دھماکے میں شہید افراد کی میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے کے ساتھ ساتھ برآمدے میں بھی رکھا گیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج درانی کے انتخابی جلسے پر جمعہ کو خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 197 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ