تحریک انصاف میں انصاف نہیں ، خالد خاکوانی مستعفی، پیپلزپارٹی میں شامل

تحریک انصاف میں انصاف نہیں ، خالد خاکوانی مستعفی، پیپلزپارٹی میں شامل
تحریک انصاف میں انصاف نہیں ، خالد خاکوانی مستعفی، پیپلزپارٹی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے سٹی صدارت اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس کے اپنے اندر انصاف نام کی جوئی چیز نہیں ہے ٹکٹوں کی تقسیم میں کارکنوں کا استحصال ہوا ۔

نوائے وقت کے مطابق  خالد خاکوانی کاکہناتھاکہ میں نے اس نا انصافی کے خلاف چند روز قبل جہاد کا اعلان کیا تھا اور میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے این اے 155سے آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہا ہوں جب میں انتخابی مہم کے سلسلے میں عوام اور کارکنان کے پاس گیا ہوں تو ان کا مطالبہ تھا کہ آپ تحریک انصاف کی صدرات اور پارٹی رکنیت سے استعفی دیں ا ور نا انصافی کرنے والی اس جماعت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں چنانچہ میں آج پارتی عہدے اور رکنیت سے استفعی دے رہا ہوں۔ تحریک انصاف کے بہت سے کارکنان میرے ساتھ ہیں۔

تحریک انصاف کو چھوڑ کر خالد خاکوانی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئےاور بتایا کہ استعفے کافیصلہ پارٹی منشور سےمتصادم پالیسوں پرکیا۔