سکیورٹی خدشات،نوابزادہ سراج رئیسائی کی نماز جنازہ کا وقت اور مقام پھر تبدیل

سکیورٹی خدشات،نوابزادہ سراج رئیسائی کی نماز جنازہ کا وقت اور مقام پھر تبدیل
سکیورٹی خدشات،نوابزادہ سراج رئیسائی کی نماز جنازہ کا وقت اور مقام پھر تبدیل

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مستونگ خودکش دھماکے میں شہید بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسائی کی نماز جنازہ کا وقت اور مقام ایک بارپھر تبدیل کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سراج رئیسانی کی نمازجنازہ ساڑھے 5 بجے اداکی جائےگی،نمازجنازہ موسیٰ سٹیڈیم کینٹ میں اداکی جائےگی۔

قبل ازیں لشکری رئیسانی کا کہناتھا کہ نوابزادہ سراج رئیسانی کے اہلخانہ اورایک بھائی بیرون ملک ہیں،ان کے اہلخانہ اور بھائی آج شام کوئٹہ پہنچ جائیں گے،جس پر نوابزادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ کا وقت اور مقام تبدیل کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ سراج رئیسانی کی نمازجنازہ آج سہ پہر ساڑھے چاربجے ایوب سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سراج رئیسانی کی نمازجنازہ 3بجے ساراوان ہاوس میں اداکرنے کااعلان کیاگیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ