”نوازشریف کو جیل میں اپنا یہ کام خود ہی کرنا ہو گا “ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر مریم نواز بے حد پریشان ہو جائیں گے کیونکہ ۔۔۔

”نوازشریف کو جیل میں اپنا یہ کام خود ہی کرنا ہو گا “ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر ...
”نوازشریف کو جیل میں اپنا یہ کام خود ہی کرنا ہو گا “ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر مریم نواز بے حد پریشان ہو جائیں گے کیونکہ ۔۔۔

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں انڈا پراٹھا اور چائے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے صرف چائے پی جبکہ انتہائی حیران کن خبر یہ ہے کہ جیل حکام کے مطابق جیل میں ائیرکنڈیشنڈ لگانے کی اجازت نہیں ہے، نوازشریف جیل میں اپنے لیے کھانا بھی خود بنائیں گے ۔

نجی ٹی و ی ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل میں ائیرکنڈیشنڈ لگانے کی اجازت نہیں ہے، نوازشریف کھانا بھی جیل کے اندر خود اپنا بنائیں گے۔ مریم نوازکوبی کیٹیگری الاٹ کرنے کے لیے چارنکاتی ایس او پی پرعمل کرنا ہو گا، مریم نواز اگرسالانہ 6 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتی ہیں تب ہی ان کو بی کیٹیگری الاٹ ہوسکتی ہے، بی کیٹیگری میں قید بامشقت کاٹنے والے قیدی کو ایک مشقتی دیا جائیگا جب کہ اڈیالہ جیل میں کوئی فیملی کمپاو¿نڈ موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب جیل رول کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو بی کیٹیگری الاٹ کی جائے گی، میاں نوازشریف کرسی میزسے لے کرروم کولر تک اپنے پیسوں سے خریدیں گے جب کہ میاں نوازشریف بیڈ، میٹرس، جائے نماز، وہیل چیئرسمیت دیگر سہولیات استعمال کرسکتے ہیں۔

مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی خواتین بیرکس میں رات گزاری، نواز شریف اور مریم نواز نے صبح فجر کی نماز ادا کی، بعد ازاں دونوں کو ناشتہ پیش کیا گیا، جیل مینوئل کے مطابق میاں نواز شریف کو انڈا پراٹھا اورچائے کی پیشکش کی گی تھی، تاہم نوازشریف نے صرف اڈیالہ جیل کی چائے صبح ناشتے میں پی اورچائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کیں جب کہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا۔

مزید : قومی