پٹرولیم منصوعات پر ٹیکسز سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت،سپریم کورٹ نے ایل این جی درآمد سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں

پٹرولیم منصوعات پر ٹیکسز سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت،سپریم کورٹ نے ایل این ...
پٹرولیم منصوعات پر ٹیکسز سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت،سپریم کورٹ نے ایل این جی درآمد سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسزسے متعلق ازخودنوٹس کیس میں ایل این جی درآمد سے متعلق تفصیلات طلب کر لی،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کایہ طریقہ کار ہے نجی کمپنیاں بناؤ،اپنے بندے لگاؤاوران کو فائدنے پہنچائو۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسزسے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی،اٹارنی جنرل نے پٹرولیم مصنوعات کی کوالٹی اوردرآمدسے متعلق رپورٹ جمع کرادی،عدالت نے ایم ڈی پی ایس اوکی تعیناتی اورمراعات کے معاملے میں نیب کو طلب کرلیا،سپریم کورٹ نے ایل این جی درآمد سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزارت پٹرولیم ایل این جی درآمدسے متعلق تفصیلات پیش کرے اورنیب بھی ایل این جی درآمدسے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نیب یہ بھی بتائے کہ ایل این جی پرہونےوالی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟،حکومت کایہ طریقہ کار ہے نجی کمپنیاں بناو¿،اپنے بندے لگاواوران کوفائدے پہنچاو۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد