ن لیگ کی ریلی کی کوریج کا میڈیا بلیک آؤٹ، نگران وزیر اطلاعات نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا کیونکہ۔۔۔

ن لیگ کی ریلی کی کوریج کا میڈیا بلیک آؤٹ، نگران وزیر اطلاعات نے مستعفی ہونے ...
ن لیگ کی ریلی کی کوریج کا میڈیا بلیک آؤٹ، نگران وزیر اطلاعات نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آئی این پی ) سینیٹ میں نگران وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے میڈیا بلیک آؤٹ پر مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی چینل پر پابندی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، پیمرا کے نئے قوانین کے تحت حکومت پیمرا کو کوئی ہدایات جاری نہیں کر سکتی ، پیمرا خود مختار ہے ، نگراں حکومت کسی کے ساتھ نہیں بلکہ غیر جانبدار ہے ، آزادانہ ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے ، جسکے لئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کررہے ہیں۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں عام انتخابات 2018ء کے آزادانہ ، شفاف اور پرامن انعقاد کے حوالے سے اراکین کی تشویش سے متعلق حکومتی موقف پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو خود مختار بنایا اور آئین و قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو مضبوط کیا۔ الیکشن کمیشن کو آزادانہ ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لئے معاونت فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نگران حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔