کیپٹن صفدر نے جیل حکام سے ایسی درخواست کر دی کہ ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچ گئی اور پھر۔۔۔ طبیعت خراب نہیں تھی بلکہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کیپٹن صفدر نے جیل حکام سے ایسی درخواست کر دی کہ ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچ گئی اور ...
کیپٹن صفدر نے جیل حکام سے ایسی درخواست کر دی کہ ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچ گئی اور پھر۔۔۔ طبیعت خراب نہیں تھی بلکہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے تاہم ان کی گھر سے کھانا منگوانے کی درخواست کو مسترد کر دی گئی ہے جس کے بعد انہیں جیل کا لنگر ہی کھانا پڑے گا ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وزیراعظم کو بی کیٹیگری دی گئی ہے جبکہ نوازشریف کو اپنے لیے کھانا بھی خود بنانا پڑے گا تاہم ایون فیلڈ میں سزا یافتہ تینوں افراد کو ایک ہی کمپاﺅنڈ میں تین مختلف بیرک میں رکھا گیاہے ۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پہلے ہی اڈیالہ جیل میں ہیںانہیں جیل میں بی کیٹیگری دے دی ہے تاہم ان کی دوسری در خواست مسترد کر دی گئی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھاکہ ان کی صحت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں کھانا خود بنوانے یا گھر سے منگوانے کی اجازت دی جائے۔

اس در خواست پرتین ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے کیپٹن صفدر کا تفصیلی معائنہ کیا اور رپورٹ دی کہ کیپٹن (ر) صفدر پوری طرح صحت مند ہیں اور ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ وہ جیل کا کھانا نہ کھا سکیں۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کی کھانے کیلئے درخواست مسترد کر دی گئی ، انہیں جیل کا لنگر ہی کھانا پڑے گا۔

مزید : قومی