عطاالحق قاسمی کی تقرری سے میرا کوئی تعلق نہیں، اسحاق ڈار کی رجسٹرار سپریم کورٹ کو ای میل موصول
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عطاالحق قاسمی کی تقرری سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
سابق وزیر خزانہ نے عطاالحق قاسمی تقرری کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو ای میل بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری میں میراکوئی کردار نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ نہ توعطاالحق قاسمی کیلئے18لاکھ تنخواہ مقررکی نہ اس معاملے میں کوئی کرداراداکیا،عطاالحق قاسمی کیلئے لاکھوں روپے تنخواہ مقررکرنے والے سے جواب مانگا جائے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عدلیہ کا احترام کرتا ہوںلیکن علالت کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے جس کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔