این اے 7 اپردیر میں سراج الحق کی انتخابی ریلی پرپتھراﺅ اورفائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

این اے 7 اپردیر میں سراج الحق کی انتخابی ریلی پرپتھراﺅ اورفائرنگ،کوئی جانی ...
این اے 7 اپردیر میں سراج الحق کی انتخابی ریلی پرپتھراﺅ اورفائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 7 اپر دیر میں امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کی انتخابی ریلی پر مخالفین کی جانب سے پتھراﺅ اور فائرنگ کی گئی جس پر بھگڈر مچ گئی اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر سراج الحق کی قیادت میں این اے 7 اپردیر میں جماعت اسلامی کی انتخابی مہم جاری تھی کہ مخالفین نے پتھراﺅ اور فائرنگ شروع کر دی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھگڈر مچنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ ریلی پر فائرنگ اے این پی کے امیدوار ملک بہادر نے کی،ان کا کہناتھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرادیاہے مگر پولیس نے تعاون نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ ناخوشگوارواقعات کے باوجودانتخابی مہم جاری رکھوں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور