عدالتی وقت ختم، نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی فیصلے کیخلاف اپیلیں پیر کو دائر کی جائیں گی

عدالتی وقت ختم، نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی فیصلے کیخلاف اپیلیں ...
عدالتی وقت ختم، نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی فیصلے کیخلاف اپیلیں پیر کو دائر کی جائیں گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزائیں چھ جولائی کو سنا دی گئیں تھی جبکہ شریف خاندان کے پاس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا 10 روز کا وقت دیا گیا تھا تاہم آج بھی اپیلیں دائر نہیں ہو سکی ہیں جو کہ اب عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث پیر کو دائر کی جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کو گزشتہ روز نیب عدالت کے قید کے فیصلے کے بعد وطن واپسی پر طیارے کے اندر سے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا اور پھر اڈیالہ جیل بھیجا گیا اور اس موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے ۔

تاہم عدالتی فیصلے کے بعد انہیں ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کرنے کیلئے دس روز کا وقت دیا گیا تھا لیکن آج عدالتی وقت ختم ہو گیاہے لیکن اپیلیں دائر نہیں ہو سکی ہیں جوکہ اب پیر کے روز دائر کی جائیں گئی ، موسم گرما کی تعطیلات کے باعث عدالتی وقت ایک بجے تک ہوتاہے ۔ خواجہ حارث نے نوازشریف کی اپیل مکمل طور پر تیار کر لی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں