کیا نواز شریف کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ؟ قیادت نے ایسا کام کردیا کہ لیگی کارکن غصے سے آگ بگولہ ہوجائیں گے

کیا نواز شریف کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ؟ قیادت نے ایسا کام کردیا کہ لیگی کارکن غصے ...
کیا نواز شریف کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ؟ قیادت نے ایسا کام کردیا کہ لیگی کارکن غصے سے آگ بگولہ ہوجائیں گے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قید ہوئے 12 گھنٹے سے زیادہ وقت گزر گیا ہے لیکن ابھی تک ن لیگی قیادت میں سے کوئی ان سے ملاقات کیلئے جیل نہیں پہنچا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے جیل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز شریف سے جیل میں ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود لیگی قائدین اور کارکنوں میں سے کوئی بھی اڈیالہ جیل نہیں آیا۔ خیال رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو لندن سے واپسی پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ، ان کی گرفتاری کے موقع پر حسب توقع کارکنان ایئر پورٹ پر نہیں پہنچے جبکہ اب بھی ن لیگ کی مرکزی قیادت لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں موجود ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی