نواز شریف اور مریم نواز نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا، پھر انہیں کیا چیز پیش کی گئی ؟ جان کر لیگی کارکن افسردہ ہوجائیں گے

نواز شریف اور مریم نواز نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا، پھر انہیں کیا ...
نواز شریف اور مریم نواز نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا، پھر انہیں کیا چیز پیش کی گئی ؟ جان کر لیگی کارکن افسردہ ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے جیل کا کھانا نہیں کھایا بلکہ دوپہر کے کھانے میں ہلکی پھلکی چیزیں کھائی ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے دوپہر کے کھانے میں روٹی نہیں کھائی بلکہ پھل کھائے اور جوس پیا جبکہ مریم نواز نے بھی جیل کا کھانا نہیں کھایا، انہوں نے دوپہر کے کھانے میں اسنیکس کھائے اور جوس لیا۔
واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے ناشتہ بھی ہلکا پھلکا ہی کیا گیا تھا۔ نواز شریف کو ناشتے میں انڈا ، پراٹھا اور چائے پیش کی گئی۔ نواز شریف نے اڈیالہ جیل کی چائے سے ناشتہ کیا اور چائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی لیں جبکہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا۔